نیویارک(پاکستان نیوز) نو منتخب صدر جوزف بائیڈن نے وائٹ ہاو¿س کی پریس ٹیم کے سینیئر عہدوں پر انتخابی مہم کے ساتھیوں کو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کمیونیکیشن سٹاف کے تمام سینیئر عہدوں پر خواتین ہوں گی۔ امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اتوار 29 نومبر کو وائٹ ہاو¿س کے پریس سٹاف کے تمام اعلی عہدوں پر خواتین کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب وائٹ ہاو¿س میں کمیونیکیشن میڈیا کو سنبھالنے والی ٹیم کی تمام اعلی افسر خواتین ہوں گی۔ نئی انتظامیہ کی کمیونیکیشن ٹیم کی قیادت کے لیے اوباما انتظامیہ کے بعض تجربہ کار ماہرہن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے آج یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ وائٹ ہاو¿س کی سینیئر کمیونیکیشن ٹیم پہلی بار پوری طرح سے خواتین پر مشتمل ہے۔ کمیونیکیشن کی یہ قابل اور تجربہ کار شخصیات اپنے کام کے تئیں مختلف نقطہ نظر کی حامل ہیں اور اس ملک کی تعمیر نو کے لیے ان کے عزائم بھی مشترک ہیں۔ بائیڈن کی اقتدار کی منتقلی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کے لیے جس ٹیم کا انتخاب ہوا ہے وہ متنوع، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین پر مشتمل ہے اور اس سے آنے والے صدر کے عزم کا پتہ چلتا ہے کہ وہ ایسی انتظامیہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جو امریکا کی طرح نظر آتی ہو اور کام کرنے والے خاندانوں کے لیے روز اول سے ہی نتیجہ خیز ثابت ہونے کے تیار بھی ہو۔ امریکا میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ وائٹ ہاو¿س میں کمیونیکیشن ٹیم کے تمام اعلی عہدوں پر خواتین کو نامزد کیا گیا ہو۔ ان 7 خواتین میں سے 4 کا تعلق سیاہ فام برادری سے ہے۔ اوباما کی انتظامیہ میں جینیفر پساکی وائٹ ہاو¿س میں کمیونکیشن کی ڈائریکٹر ہوا کرتی تھیں اور جو بائیڈن نے انہیں پریس سیکرٹری کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ طویل عرصے سے ڈیموکریٹک پارٹی کی ترجمان رہیں جینیفر پساکی نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ٹیم بعض بہترین صلاحیت مندوں پر مشتمل ہے، اس میں آزمائی ہوئی تجربہ کار ماہر ابلاغیات شامل ہیں، جو سب کی سب خواتین ہیں۔ سب سے متنوع ٹیم جس میں سے چھ کم عمر بچوں کی مائیں ہیں۔ بائیڈن اور کملا ہیرس کی انتخابی مہم کی ترجمان کیٹ بیڈنگ فیلڈ کو وائٹ ہاو¿س کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے متعین کیا گ?ا ہے۔ جب بائیڈن نائب صدر تھے تب بھی ان کے ساتھ کیٹ اسی عہدے پر کام کر چکی ہیں۔ بائیڈن ٹیم کی سینیئر مشیر سیمون سینڈرز نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی چیف ترجمان کے طور پر کام کریں گی۔ بائیڈن کی سابق پریس سیکرٹری ایلزبتھ الیگزینڈر آئندہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی کمیونیکیٹر ڈائریکٹر ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس ٹیم میں کارین ڑاں پرئیر اور ایشلی ایٹیئن کی بھی اعلی عہدے پر تقرری کی گئی ہے۔ کارین ڑاں پرئیر وائٹ ہاو¿س میں پرنسپل نائب پریس سیکرٹری کے طور پر کام کریں گی جبکہ ایشلی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی کمیونیکٹر ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوں گی۔ بائیڈن ٹیم کی انتخابی مہم کی کمیونیکیٹر ڈائریکٹر پیلی ٹوبر کو وائٹ ہاو¿س میں نائب کمیونیکیٹر ڈائریکٹر کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ کے ارکان کی سینیٹ سے منظوری لینا پڑتی ہے تا ہم ان تقرریوں کے لیے صدر کی ٹیم خود مجاز ہوتی ہے اور اس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹرمپ کی انتظامیہ میں بھی پریس سیکرٹری اور پریس ڈائریکٹر سمیت کئی خواتین شامل ہیں لیکن بائیڈن کی ٹیم نے تنوع کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاو¿س میں پریس کو ماضی کی روایات کے مطابق بنانے کی کوشش کی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پریس کے لیے لڑنے والا انداز اختیار کر رکھا تھا، جس میں پریس بریفنگ کے دوران اکثر میڈیا کو ہی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس کے برعکس بائیڈن کی میڈیا ٹیم پریس کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سنجیدہ تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی پر امید ہے۔