نیویارک (پاکستان نیوز) قائد تحریک ختم نبوت جگر گوشہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ قاضی فضل رسول حیدر رضوی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد محدث اعظم کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ ، صاحبزادہ انس نورانی ، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی اور سید ریاض حسین سمیت دیگر شخصیات نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو فون کر کے اظہار افسوس کیا ، چودھری برادران نے پیر قاضی محمد فضل رسول کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور صاحبزادکی وفات کو ناقابل تلافیی نقصان قرار دیا ۔