کیپیٹل ہل حملہ کیس ٹرمپ کی گرفتاری کا خدشہ

0
123

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ہل حملہ کیس میں اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا، سابق صدر کا کہنا تھا کہ مجھے سپیشل کونسل جیک سمتھ کی جانب سے ٹارگٹ لیٹر موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ 2020ء کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کے الزام میں گرینڈ جیوری کی تحقیقات نشانے پر ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ مجھے گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہونے سے صڑف چار دن پہلے اطلاع دی گئی تاہم عدالتی ریکارڈ کے مطابق جیک اسمتھ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو الزامات عائد کرنے سے کم و بیش تین ہفتے قبل 19 مئی کو ٹارگیٹ لیٹر دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here