او آئی سی کے زیر اہتمام مسلم خواتین کے حقوق کیلئے کانفرنس8 مارچ کو ہوگی

0
52

نیویارک (پاکستان نیوز)اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے مختلف شعبوں میں نمایاںکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 8مارچ کو کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے ، اسلامی دنیا کی مشہور مسلم خواتین کے تجربات اور کامیابیوں کو منانے کے لیے جو نوجوان خواتین کی نسل کے لیے مشعل راہ کے طور پر کام کرتی ہیں کی کاوشوں کو سراہا جائے گا، اعلیٰ سطحی کانفرنس خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشروں میں ان کی مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی راہ میں درپیش چیلنجوں اور رکاوٹوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ کانفرنس اقوام متحدہ میں ECOSOC چیمبر میں 8 مارچ 2023 (صبح 9 تا 6 شام) کو ہوگی۔ کانفرنس کے اعلیٰ سطحی حصے کی صدارت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here