واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن نے اہم بورڈز اور کمیشنز میں تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے، یونائیٹڈ سٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجن فریڈم کے کمشنر محمد حق ماجد ، یونائیٹڈ سٹیٹس کمیشن فار تھ پریزریشن آف امریکا ہیری ٹیج ابراڈ کے کمیشن کی ممبر ایلزبتھ ہرش نفٹالی ، کمیشن ممبر مائیکل لوزمین ، کمیشن ممبر روزلائن کرومن، کمشن ممبر ویسلے وئیس کے نام شامل ہیں ۔یونائیٹڈ سٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم ایک آزاد، دو طرفہ امریکی وفاقی حکومت کا کمیشن ہے جسے 1998 کے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے ذریعے بنایا گیا ہے جو بیرون ملک مذہب یا عقیدے کی آزادی کے عالمی حق کی نگرانی کرتا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف عالمی سطح پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی معیارات کا استعمال کرتا ہے، اور صدر، سیکریٹری آف اسٹیٹ، اور کانگریس کو پالیسی سفارشات دیتا ہے۔امام محمد ماجد سٹرلنگ، ورجینیا میں آل ڈلس ایریا مسلم سوسائٹی سینٹر کے ایگزیکٹو مذہبی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ انٹرنیشنل انٹر فیتھ پیس کور کے چیئرمین اور اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سابق صدر ہیں۔ وہ پیس فل فیملیز پروجیکٹ کے ایڈوائزری بورڈ میں اور ریلیجنز فار پیس کے شریک صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے ہیں۔