سینیٹ کا حکومت پر ہنگامی اقدامات کیلئے دبائو

0
46

شکاگو(پاکستان نیوز) اسرائیل اورحماس میں جنگ کے بعد سے امریکہ میں اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں ، مسلم ، عرب اور یہودی اقلیتوں کیخلاف نفرت آمیز واقعات اور پرتشدد کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس پر سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، سینیٹ نے کانگریس اور بائیڈن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں ، سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کے چیئرمین وہپ ڈک ڈربن نے کہا ہے کہ سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی پسماندہ کمیونٹیز کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک سماعت کرے گی اور یہ دریافت کرے گی کہ وفاقی حکومت کس طرح تمام امریکیوں کے شہری حقوق اور تحفظ کو بہتر طریقے سے تحفظ دے سکتی ہے،ایف بی آئی نے نفرت پرمبنی جرائم کی اپنی سالانہ رپورٹ کے ضمیمے میں کہا ہے کہ 2021 میں امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد میں ڈرامائی طور پراضافہ ہوا اورتقریباً 11,000 واقعات ریکارڈ پر آئے۔2021 میں نفرت پر مبنی جرائم کے 10,840 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق اس سے پچھلے سال رپورٹ کردہ 8,263 کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ ایف بی آئی نے اس سے قبل نامکمل اعداد و شمار کی بنیاد پر 2021 میں نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد 7,262 بتائی تھی۔کیلی فورنیا سٹیٹ یونیورسٹی، سان برنارڈینو میں نفرت اورانتہا پسندی کے مطالعہ کے مرکز کے ڈائریکٹربرائن لیون کے مطابق، 2021 میں نفرت پرمبنی جرائم میں اضافہ تین دہائیوں میں سب سے زیادہ تھا۔برائن لیون نے بتایا کہ یہ رپورٹ ایک نئے خوفناک دورکی عکاس ہے جس میں ہم نے کئی سالوں سے بڑھتی ہوئی تعداد کو نوٹ کیا اورپھر 2021 میں سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ضمنی رپورٹ میں سر فہرست پانچ اقسام کے حملوں کو رکھا گیا جس میں سیاہ فام دشمنی، سفید فام دشمنی، ہم جنس پرست مردوں کے خلاف حملے، یہودی مخالف اورایشیائی نڑاد افراد کے خلاف حملے شامل ہیں،ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل وینیتا گپتا نے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آئی کی ضمنی رپورٹ ملک بھر میں نفرت پر مبنی جرائم کی مزید مکمل تصویر فراہم کرنے کے لیے ریاست اورمقامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here