نیویارک (پاکستان نیوز) ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دس برسوں کے دوران امریکہ کی 29ریاستوں میں سب سے زیادہ کی جانے والی ملازمت ٹرک ڈرائیونگ بالکل ختم ہو کر رہ جائے گی ، امریکن ٹرکر ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک میں 35لاکھ کے قریب افراد ٹرک ڈرائیونگ کے روزگار سے وابستہ ہیں جبکہ 52لاکھ کے قریب ملازمین اس ٹرک ڈرائیونگ کی انڈسٹری سے براہ راست وابستہ ہیں جبکہ ہر سال 87لاکھ کے قریب ٹرک ڈرائیونگ کی ملازمتیں اوسط تعداد میں پیدا ہوتی ہیں ، این آر پی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کو اچھی خاصی تنخواہ دی جاتی ہے ، ایک ڈرائیور سال کا چالیس ہزار ڈالر بآسانی کما لیتا ہے جوکہ ٹیکس ادا کرنے والے 46 فیصد ٹیکس دہندوں میں سب سے زیادہ کمائی جانے والی رقم ہے ۔