پاکستانی جمہوریت کو خطرہ : امریکی جریدہ

0
69

واشنگٹن(پاکستان نیوز) فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کی غیر مستحکم جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوا تو مغرب کی جانب سے شدید ردعمل کا امکان ہے۔ پاکستان کے لیے اس کے نتائج خطرناک ہوس کتے ہیں۔ ان میں معاشی اور سفری پابندیاں، اثاثوں کو ضبط کرنا بھی شامل ہے، دولت مشترکہ کی رکنیت سے محرومی سے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک جیسے مالیاتی اداروں سے مزید مدد نہیں ملے گی۔ چین بھی پاکستان میں عدم استحکام نہیں چاہتا۔ پاکستان چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام سے سب سے زیادہ قرضہ وصول کرنے والا ملک ہے ۔ جیسے جیسے پاکستان کے مسائل شدت اختیار کررہے ہیں۔ اس کے پرانے دوست ممالک بھی اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینے پرمجبور ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین دیسے دوست ممالک شہباز حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ناراض ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here