واشنگٹن(پاکستان نیوز)سپریم کورٹ کے جج کیخلاف شکایات جوڈیشل کمیٹی کو بھیج دی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹس کلیئرنس تھامس پر اخلاقیات سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور ڈیمو کریٹ اراکین کانگریس نے ان کیخلاف شکایات کی تھیں۔ جسٹس تھامس پر ری پبلکن ڈونر سے لین دین کا معاملہ ظاہر نہ کرنے کا بھی الزام ہے ڈیمو کریٹس نے جسٹس تھامس کا معاملہ اٹارنی جنرل کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔