مقبوضہ بیت المقدس(پاکستان نیوز) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے پریشان اسرائیل نے ایران کیخلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔ اسرائیل نے اس سازش کیلئے ایران کے آخری شاہ کے بیٹے رضا شاہ پہلوی کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جو ایک روز قبل اپنی اہلیہ کیساتھ اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں۔