تہران (پاکستان نیوز) ایران نے امریکی انٹیلی جنس ادارے کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک شخص کو سزائے موت دےدی ہے۔ رضا اصغری ایرانی وزارت دفاع کے ایرو سپیس ڈویژن کے لیے کام کرتے تھے اور وہ چار برس قبل ریٹائر ہو گئے تھے۔ ان کی سزائے موت پر گزشتہ ہفتے عملدرآمد کیا گیا تاہم اس بارے میں ایرانی عدلیہ نے خبر منگل کو جاری کی۔