ا ایٹمی حملے کا خطرہ منڈلانے لگا ، میری لینڈ ،نیوجرسی خطرناک ریاستیں قرار

0
7

واشنگٹن (پاکستان نیوز) روس یوکرائن جنگ ، مشرق وسطیٰ کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر امریکہ پر ایٹمی حملے کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں ، امریکہ کی زیادہ تر ریاستیں جہاں 90 کے قریب ایٹمی پلانٹ تنصیب کیے گئے ہیں، حملوں سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، ایٹمی تنصیبات کے حوالے سے سرفہرست ریاستوں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں ، ”دی میرر یو ایس ” کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق الاباما ، میری لینڈ ، نیوجرسی، پنسلوانیا، ٹیننسی کی ریاستیں زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ اڈہائیو، میانے، نارتھ کیلیفورنیا کی ریاستوں کو دیگر ریاستوں کی نسبت زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے ، ایٹمی حملوں سے متاثر ہونے والے شہروں میں شکاگو، لاس اینجلس ، سین فرانسسکو، واشنگٹن ڈی سی ، ڈیلس، میامی ، فلاڈیلفیا سرفہرست ہیں ، 2022کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے کوئی معاہدہ عمل میں نہیں آیا ہے جس کی ایک وجہ روس یوکرائن جنگ بھی ہے ، جس کی وجہ سے جنگ کے خطرات مزید منڈلا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here