افراط زر کی شرح میںمزید اضافہ

0
49

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملک میں افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق15جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روز مرہ استعمال کی 19اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،12ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔ سب سے کم یعنی17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں0.11 فیصد کا اضافہ ہوا،17733 روپے سے لے کر 22888 روپے،22889روپے سے لے کر 29517روپے،29518روپے سے لے کر 44175روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشارعیہ میں بالترتیب0.11فیصد،0.28فیصد،0.29 فیصد اور 0.20فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی50مارکیٹوں میں51ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here