PIAقیمت 30 ارب روپے مقرر

0
51

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پی آئی اے کی کم از کم قیمت 30 ارب روپے مقرر، نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی،پری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم کردی گئی ،لیڈ بولی دہندہ کی مالیت 8 ارب روپے ہونی لازم قرار۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نیلامی کیلیے بولی دہندہ کی مالیت کم از کم 30 ارب روپے ہونا قرار دی گئی ہے، پری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم ردی گئی۔ حکومت نے پی آئی اے کے 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلیے بولیاں طلب کی ہیں کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقرر کی گئی ۔ ذرائع نے مزیدب تایا کہ لیڈ بولی دہندہ کی مالیت 8 ارب روپے ہونی لازم قرار دی گئی ہے بولی لگانے والے کنسورشیم کو غیر ایئرلائن انٹرپرائز کے طور پر مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ظاہر کرنا ہوگی حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی غیرملکی ایئرلائن پاکستانی ایئرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here