تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ٹرمپ کو یومیہ 10 ہزار ڈالر جرمانہ

0
121

نیویارک (پاکستان نیوز) منہاٹن کی عدالت نے نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کے ساتھ فراڈ کی تحقیقات میں مسلسل تعاون نہ کرنے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یومیہ 10 ہزار ڈالر جرمانہ کرتے ہوئے قصور وار قرار دے دیا۔جج نے اپنے ریمارکس میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحقیقات کے حوالے سے لٹیشیا جیمز کو شواہد فراہم کرنے اور اس حوالے سے تعاون کرنے میں مسلسل ڈیڈلائن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کی وکیل علینا حبہ نے اصرار کیا کہ سابق صدر نے تحقیقات کے حوالے سے اپنے پاس موجود سب کچھ متعلقہ اٹارنی کے حوالے کر دیا ہے۔حبہ نے مین ہٹن سپریم کورٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ ای میل نہیں کرتے، وہ ٹیکسٹ میسج نہیں کرتے، اور ان کے پاس گھر یا کہیں اور کام کرنے والا کمپیوٹر نہیں ہے۔نیو جرسی میں مقیم وکیل نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر یہ پوچھنے کے لیے مارـاےـلاگو گئی تھیں کہ کیا ایسے شواہد کا “کوئی امکان” موجود ہے جسے واپس نہیں کیا گیا تھا۔ حبہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرا مؤکل ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایماندار شخص ہے، جس سے اس کمرے میں کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here