نیویارک میں کرایہ دار 1.1ارب ڈالر کے نادہندہ نکلے :سروے

0
109

 

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ کے اہم ترین اور بڑے شہروں میں شمار ہونے والے نیویارک میں کرایہ دار 1.1ارب ڈالر کے نادہندہ نکلے ہیں ، مقامی سروے کے مطابق 20 فیصد کرایہ داروں نے گزشتہ دو ماہ کا کرایہ ادا کرنے سے قاصر رہے ہیں ، سروے کے مطابق نیویارک میں رہائش پذیر پچاس ہزار کرایہ دار 15ہزار ڈالر سے زائد کے مقروض ہیں اور کئی مہینوں کے کرایہ ان کے واجب الادا ہے ، سروے کے دوران 40ہزار کے قریب کرایہ دار یونٹوں کا دورہ کیا گیا ہے جہاں سے اعدادو شمار کو اکٹھا کیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے کرایہ داروں کی مدد کے لیے کورونا پیکج میں 1.3 ارب ڈالر کی مالی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود کرایہ داروں کی اکثریت اپنے ذمہ ماہانہ رقم ادا کرنے سے قاصر نظر آ رہی ہے ۔چپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے مارٹن نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کرایہ داروں کے لیے کورونا پیکج میں بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے اب یہ شہریوں پر ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجبات کو ادا کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here