نیویارک (پاکستان نیوز) 1973 میں پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں 47 سال جیل میں گزارنے والا بروکلین کا صالح عبداللہ زندگی کی آخری سانس میں آزاد فضا میں نا لے سکا اور عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران واش روم میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ، قیدی کو حالت غیر میں بفلو ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا ، عبداللہ 1973 میں ہونے والی ڈکیتی اور اغوا کی واردات کے جرم میں دیگر تین ملزمان کے ساتھ جیل میں قید تھا اور اپنی 14ویں پیرول سماعت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ۔