واشنگٹن (پاکستان نیوز)ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر 12پوائنٹس کی سبقت حاصل کر لی ہے ، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تازہ سروے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی بڑی تعداد نے جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 53 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سپورٹرز کی تعداد 41 فیصد رہ گئی ہے ، سروے کے مطابق ووٹرز کی اکثریت نے اکانومی میں مثبت پیشرفت کے اقدامات کے حوالے سے جوبائیڈن کو سپورٹ کیا ہے جبکہ اکثریت نے ٹرمپ کی معیشت کے متعلق پالیسیز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی نفی کی ہے ۔