افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ سینٹرل ایشیا میں انٹیلی جنس بڑھانے کیلئے سرگرم

0
91

دوشنبے (پاکستان نیوز)افغانستان سے انخلاکے بعد امریکہ کے لیے سینٹرل ایشیا میں اپنی قوت اور اثر رسوخ برقرار رکھنے کے لیے ڈرونز ٹیکنالوجی اور خفیہ ایجنٹس کا سہارا لینا پڑ رہا ہے تاکہ تمام صورتحال پر نظر رکھی جا سکے ، اطلاعات کے مطابق طالبان اور القاعدہ کو مانیٹر کرنے اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے امریکہ کو سینٹرل ایشیا میں بیسز کی تلاش ہے ، ملٹری جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے بتایا کہ ہمارے تحفظات تین ممالک کے گرد گھومتے ہیں اور وہ ہیں ، افغانستان ، افغانستان اور افغانستان ، سینٹرل ایشیا کے امن کے برقرار رکھنے کے لیے اس کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے ۔ روس ، یوکرائن جنگ کے بعد خطے کی سیکیورٹی خدشات کا اظہار ہو چکی ہے، ملٹری جنرل کے مطابق افغانستان میں ثقافتی سرگرمیوں میں اضافے سے وسیع پیمانے پر فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں ، مقامی گھڑ دوڑ مقابلوں، دیگر ثقافتی سرگرمیوں سے ماحول کو زندگی کے لیے خوشگوار بنایا جا سکتا ہے ، سینٹرل ایشیا میں امن کے استحکام کے لیے ارد گرد کی ریاستیں بھی فرائض انجام دے سکتی ہیں ، افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے اس کو دیگر ممالک کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے جوکہ ممکنہ طور پر خوش آئند عمل ثابت ہوگا ، اگر تمام ممالک مشترکہ طور پر کاوشیں بروئے کار لائیں تو بہت سے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکتا ہے ، اسٹیٹ ڈویژن کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ امریکہ کو پہلے کی طرح کرغزستان اور بشکیک اور اس کے ارد گرد کے علاقوں سے افغانستان کی مانیٹرنگ کے عمل کو انجام دینا چاہئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here