2024ء ؛اڑھائی ہزار افراد ہلاک

0
20

کراچی(پاکستان نیوز) سال 2024میں پاکستان میں پر تشدد واقعات میں 2ہزار 546 افراد ہلاک اور 2ہزار 267زخمی ہوئے۔اس دوران 934دہشت گرد جبکہ 1612سویلین اور سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔سویلین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں دہشت گردوں کے مقابلے میں 73 فیصد زیادہ رہیں۔سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں 444 دہشت گرد حملوں میں 685 سول اور ملٹری سیکورٹی فورسز کے افراد جاں بحق ہوئے جو ایک عشرے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔دہشت گرد حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 سال میں سب سے زیادہ جبکہ سال 2023 کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ رہی۔ماہ نومبر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں،نومبر میں 125 حملوں میں 450 افراد ہلاک اور 625 زخمی ہوئے ۔سال 2024 میں پر تشدد واقعات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 1616 رہی جبکہ بلوچستان میں پر تشدد واقعات میں 782 افراد ہلاک ہوئے۔89 فیصد پر تشدد واقعات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہوئے جبکہ 94 فیصد ہلاکتیں بھی صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہوئیں۔سال 2024 میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں 182 افراد جاں بحق اور 234 زخمی ہوئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here