پاکستانی نژاد شخص کا تاوان کےلئے چھوٹے بھائی کا اغوا ء

0
167

نیویارک(سلیم صدیقی) بدھ کی صبح سویرے امریکہ بھر میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر امبر الرٹ جاری کیا گیا جس میں بتا گیا کہ کوئینز نیویارک سے ایک کم عمر بچے احسن علی کو محسن علی نے اغواءکرلیا ہے جس پر پورے امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے۔ تاہم مغوی اور اغوا کار کی گاڑی سمیت تفصیلات کی الرٹ جاری ہونے کے بعد تمام راستے مسدود پاتے ہوئے 28سالہ اغوا کار محسن علی نے اپنے ہی چھوٹے بھائی 15سالہ احسن علی کو رہا کردیا اور وہ اپنے والدین کے پاس صحیح سلامت پہنچ گیا پولیس ذرائع کے مطابق محسن علی نے مبینہ طور پر اپنے والدین سے رقم کا تقاضا کیا اور رقم± نہ ملنے پر چھری سے اپنے آپ کو زخمی کرلیا اور چھوٹے بھائی کو حکم دیا کہ وہ گاڑی میں بیٹھے جسکے بعد اس نے گاڑی بھگاتے ہوئے ہائی وے پر کنیکٹیکٹ کا رخ کیا تاہم ناکہ بندی کا احساس اور گرفتاری سے بچنے کے لئے اس نے اپنے چھوٹے بھائی احسن علی کو چھوڑ دیا اور سہ پہر تین بجے وہ اپنے والدین کے پاس پہنچ گیا اور پولیس نے امبر الرٹ کینسل کردی۔ یاد رہے ٹیکساس کی ایک معصوم بچی کے اغوا اور بہیمانہ قتل کے بعد ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ایک قانون بنایا گیا جسے امبر الرٹ کا نام دیا گیا تاکہ پولیس کو بروقت متحرک کرکے مجرموں کو قابو میں لایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here