شکاگو(پاکستان نیوز)ریاست الی نائے میں بالخصوص جنوبی شکاگو میں اسلحہ کے ناجائز استعمال اورعقبی بنیادوں پر دہشت گردی کے واقعات میں قیامت خیز اضافہ ہوا ہے۔فادرز ڈے کے حوالے سے موسوم اختتام ہفتہ میں شکاگو کے مختلف علاقوں میں گن شاٹس اور آپس کے جھگڑوں نیز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے104افراد زخمی ومتاثر ہوئے جن میں سے15افراد بشمول3سالہ بچہ اور13سالہ لڑکی ہلاک ہوگئے۔دہشت گردی کے یہ واقعات مغربی آسٹن، جنوبی شکاگو میں لانڈیل، مشرقی گار فیلڈ پارک، واشٹنا ایونیو، اسپرنگ فیلڈ ایونیو، نارتھ سینٹرل ایونیو ویسٹ راجرز پارک اور نارتھ ویسٹرن ایونیو سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے۔شکاگو پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ براﺅن نے اتوار کے روز میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مئی کے آخری ہفتے کو ہلاکتوں کے حوالے سے 24ہلاکتوں کے باعث سال کا بدترین ہفتہ قرار دیا تھا لیکن گزشتہ اختتام ہفتہ اسلحہ کے ناجائزاستعمال اور نشان بننے والے104افراد کے حوالے سے سال کا بدترین ہفتہ ثابت ہوا ہے۔