سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں، عمران خان

0
249

اسلام آباد (پاکستان نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ بنی گالا میں یوٹیوبرز سے ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر سوال و جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میں عاشق رسول ہوں، نبی سے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سلمان رشدی فتنہ ہے، اور اس سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ میں نے اپنے انٹرویو میں سیالکوٹ واقعے کا حوالہ دیا، کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیئے کہ قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو بھی قتل کر دے، سیالکوٹ واقعے پر پاکستان کو جس طرح عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا وہ افسوسناک تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here