حیران کن چشمہ ایجاد ؛پاکستانی طالبہ کو نا سانے مدعو کر لیا

0
97

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے ڈرائیورز کو جگا کر رکھنے اور حادثات سے بچانے والا چشمہ ایجاد کر دیا۔بسمہ سولنگی نامی 13سالہ طالبہ کراچی کے ایورگرین سیکنڈری سکول میںزیر تعلیم ہے، جس کی اس حیران کن ایجاد کی امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی طرف سے بھی ستائش کی گئی ہے اور امریکہ کے دورے پر مدعو کیا گیا ہے۔ سندھ کے ضلع سانگھر میں واقع گائوں فدا حسین ڈیرو کی رہائشی بسمہ سولنگی اور ان کی ٹیم کا بنایا ہوا یہ چشمہ دوران ڈرائیونگ نیند آ جانے پر ڈرائیور کو متنبہ کرے گا اور جگا دے گا۔ بسمہ سولنگی اور ان کی ٹیم میں شامل دیگر طالبات امریکہ کے دورے کے لیے کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here