کورونا فنڈزکیلئے جعلسازوں کیخلاف ٹاسک فورسز کا قیام

0
81

نیویارک (پاکستان نیوز)منہاٹن کے بزنس مین نے کاروباری حضرات کے لیے تفویض کردہ 6.9 ملین ڈالر کے حکومتی کورونا ریلیف پلان سے استفادہ کیلئے جعلسازی کا اعتراف کر لیا ، عدالت نے 48 سالہ مارکس فریزر کو قصور وار قرار دیتے ہوئے 30 سال قید کی سزا سنا دی ، عدالت میں یو ایس اٹارنی ڈمیان ویلیمز نے موقف اپنایا کہ مجرم نے حکومت سے کورونا فنڈنگ لینے کے لیے اپنی کمپنی میں زیر ملازمت افراد کی تعداد بڑھا چڑھا کر بتائی جبکہ کمپنی کو بڑھا کر پیش کیا تاکہ کورونا فنڈنگ حاصل کیا جا سکے ، ملزم کی جانب سے جھوٹی تنخواہیں بنا کر دستاویزات جمع کرائے گئے ، ملزم نے عدالت نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ، ملزم کی جانب سے بینک میں زمین اور آفس کے متعلق جعلی دستاویزات جمع کرائے گئے ۔ یاد رہے کہ حکومت اپنی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر رہی ہے تاکہ کورونا فنڈنگ حاصل کرنیوالے دیگر جعل سازوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان اقدامات کیلئے ٹاسک فورسز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here