ٹوئن ٹائورز اندرونی دھماکوں سے گرے: برطانوی خاندان کا عدالت میں دعویٰ

0
143

لندن(پاکستان نیوز)نائن الیون حملوں میں مرنے والے ایک برطانوی شخص کے خاندان نے واقعہ کی نئے سرے سے انکوائری کا مطالبہ کر دیا، جیوف کیمپبل کے رشتہ داروں نے دعویٰ کر دیا کہ نیویارک میں جڑواں ٹاورز اندر ہونے والے دھماکے کے باعث گرے تھے۔ کیمپبل کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ٹوئنز ٹاورز طیاروں کے ٹکرانے سے گرے تھے۔ انہوں نے اس سائنٹفک ٹیم کا حوالہ بھی دیا جس کے مطابق ٹاورز میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ اہل خانہ نے 3ہزار صفحات پر مشتمل ڈوزیئر قائم مقام اٹارنی جنرل مائیکل ایلیس کے حوالے کر دیا۔ اہل خانہ نے کہا کہ ریسرچ کے مطابق زلزلہ ریکارڈنگ کے مطابق نارتھ ٹاور سے جہاز ٹکرانے کے وقت صبح8بج کر 46منٹ سے 15سکینڈ پہلے 12میل دور زمین میں حرکت ریکارڈ کی گئی۔ کیمپبل کے بھائی نے کہا کہ اس حوالے سے کئی سوالات جواب طلب ہیں۔ ہم اس حوالے سے سچ کی تلاش ترک نہیں کریں گے۔ کیمپبل کے اہل خانہ کی مطالبہ یوکے کورونرز ایکٹ 1988ء کے سیکشن13کے تحت آتا ہے جس کے تحت انصاف میں دلچپسی کے تحت کسی کیس کو دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کیا جاتا ہے۔ نائن الیون حملوں میں مرنے والے 2763 میں سے 67افراد برطانوی تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here