نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی فوجی پالیسی سازوں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت اور چین کے مابین ایک باقاعدہ جنگ ہوتی ہے تو پاکستان چین کےساتھ کھڑا ہو سکتا ہے، کشمیر کو گھیرے میں لے لے گا، جس سے بھارت کیلئے اور بھی خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، دفاعی تجزیہ کاروں اور ریٹائرڈ جرنیلوں سمیت بھارت کی سٹریٹجک برادری کے ممبران کا کہنا ہے کہ چین کی فوج نئے محاذ کھول کر باہمی عدم اعتماد کو گہرا کر رہی ہے اور سردیوں سے پہلے فوری طور پر دستبرداری میں تاخیر کر رہی ہے۔