ٹرمپ خود غرضی میں اپنے ہی گھر کو آگ لگارہے ہیں:اینڈریو کومو

0
118

نیو یارک ( پاکستان نیوز ) نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں آوارہ اور خودغرض انسان قرار دے دیا اور کہا کہ بدقسمتی سے واشنگٹن میں ایک ایسا شخص حکمرانی کر رہا ہے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے ، صدر ٹرمپ نیویارک کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں ، تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ پہلا بدترین صدر ہے جو ملک کو تقسیم کرنے ، ذاتی ملیشیا کے ذریعے ملک کا امن و امان برباد کرنے اور ماحول کو بھیانک بنانے میں مہارت رکھتا ہے ، جو لوگ ٹرمپ کو بہتر خیال کرتے ہیں انکی سوچ بھی اسی طرح کی ہے ، نیویارک کو مالی نقصان پہنچانے کے لئے ٹرمپ تمام حربے استعمال کر رہے ہیں ، گورنر نے نشاندہی کی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وعدہ کے برخلاف سیکنڈ ایونیو پر زیر تعمیر سب وے کے لئے فنڈنگ روک دی ، ٹرمپ اپنے آپکو کنگ سمجھ رہا ہے لیکن شاید وہ بھول چکا ہے کہ آمریت مسلط کرنے کے بھیانک نتائج نکلتے ہیں ، ٹرمپ کھلے عام آئین ، قوانین اور ملکی روایات کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ، عوام نومبر میں ہونے والے انتخاب میں آمر ٹرمپ کو مسترد کر دینگے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے گورنر کومو کو بھی بدترین قیادت کا حامل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں کورونا وائرس کی وجہ سے صرف نرسنگ ہومز میں 11 ہزار افراد گورنر کومو کی نااہلی سے ہلاک ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here