نیویارک (پاکستان نیوز) آئی سی ای نے حالیہ کارروائی کے دوران مختلف ریاستوں سے 122 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لے لیا ہے ، آئی سی ای کی جانب سے مختلف جرائم میں ملوث اور ملک بدر کیے گئے غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن کے دوران مونٹانا ، نیواڈا سمیت دیگر ریاستوں سے 122 کے قریب غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا ہے ، آئی سی ای ایجنٹ نے بتایا کہ تمام گرفتار تارکین جرائم پیشہ ہیں اور کچھ کو کئی الزامات میں ملک بدر بھی کیا جا چکا ہے ۔معاشرے میں چھپے یہ جرائم پیشہ افراد نہ صرف دیگر لوگوں کے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں بلکہ بعض اوقات مختلف وارداتوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں ، آئی سی ای ملک کو پر امن بنانے میںکلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں خودکشی کے 1900، اغوا برائے تاوان کے 1800، جنسی زیادتی کے 12000 ، جنسی تشدد کے 45ہزار ، منشیات سے متعلقہ 67ہزار جبکہ اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار واقعات رجسٹرڈ کیے گئے ۔