ہماری سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کریں گے، روسی صدر

0
45

نیویارک(پاکستان نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ دشمن نے اگر ایسے روایتی ہتھیار بھی استعمال کیے جن سے روس یا بیلا روس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ان ممالک کے خلاف ماسکو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ صدر پیوٹن نے یہ بات روس کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی، جس میں نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق ریاستی پالیسی کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کی گئی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر روس پر ایسی ریاست نے جارحیت کی جس کے حملے میں ایٹمی ریاست شریک یا معاون ہوئی تو اسے روس کیخلاف مشترکا حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو سے طے کی جا چکی ہے، نیوکلیئر ڈیٹرنس سے متعلق بیلاروس کے ساتھ دیگر ممالک اور فوجی اتحادوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here