سلطنت کامیڈی کے بادشاہ ،عمر شریف آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

0
101

ہیوسٹن(پاکستان نیوز) کامیڈی کنگ عمر شریف کی ناگہانی موت نے پوری دنیا میں ان کے چاہنے والوں میں ایک سوگوار ماحول پیدا کردیا۔ ایئرپورٹ پر ہزاروں لوگ ان کی میت کو لینے اور اپنے ہیرو کی میت پر پھول نچھاور کئے۔ معین اختر، جنید جمشیداور امجد صابری کے جنازوں کے بعد بڑا جنازہ تھا ان کے چاہتے والے ہر جگہ سے آئے ہوئے تھے اور اس لحاظ سے عمر شریف خوش نصیب تھے کہ ان کو پاکستانی جھنڈے میں لپیٹ کر پورے حکومتی اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔ نماز جنازہ سیلانی گروپ کے مولانا محمد بشیر فاروقی قادری نے پڑھائی۔ عمر شریف پارک لوگوں سے کچھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ شوبز کی دنیا کے بڑے بڑے اسٹار وہاں موجود تھے اور اپنے استاد کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کررہے تھے۔ عمرشریف مرحوم کے جنازے کو ان کے گھر لے جایا گیا جہاں پر لوگوں نے ان کی زیارت کی۔ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ان کی خواہش کے مطابق تدفین کی گئی۔ عمر شریف مرحوم کی موت نے جہاں لوگوں کو سوگوار کیا وہیں کامیڈی ختم ہو گئی۔اب شاید ہی کوئی ان کی جگہ لے سکے۔ پاکستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی ان کے بہت شاگرد ہیں۔ اللہ تعالیٰ عمر شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here