لانگ آئی لینڈ میں گھروں کی قیمت فروخت میںہوشربا اضافہ

0
112

نیویارک (پاکستان نیوز) لانگ آئی لینڈ میں گھروں کی زائد قیمت پر فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے ، رئیل اسٹیٹ کمپنی ڈوگلز الیمن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2002 سے اب تک لانگ آئی لینڈ ، سفک کائونٹی میں گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ قیمتیں بھی پہلی کی نسب بہت زیادہ رہی ہیں، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے تیسرے کوارٹر میں ناسو کائونٹی میں گھر کی قیمت 6 لاکھ 70 ہزار ڈالر جبکہ سفوک کائونٹی میں گھر کی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار ڈالر کے قریب ہے ، ناسو کائونٹی میں گھروں کی قیمت میں 15.5 جبکہ سفوک کائونٹی میں گھروں کی قیمتوں میں 18.2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، ناسو کائونٹی میں عام گھر 5 لاکھ 85 ہزار ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے جس کی قیمت 2020 میں اسی کوارٹر کے حوالے سے 17 فیصد زائد ہے ، جولائی سے ستمبر تک گھروں کی قیمت 5.4 فیصد زائد رہی ۔گھروں کی تیاری میں کمی کی وجہ سے بھی ان کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسی کو گھروں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کمپنی ڈوگلز الیمن کی لانگ آئی لینڈ سی ای او این کنوری نے بتایا کہ شہریوں کی بڑی تعداد مہنگے گھروں کو خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here