بھارت پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی جرا¿ت نہیں کرسکتا، منیر اکرم

0
127

اقوام متحدہ (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت سے ڈرنے یا گھبرانے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں وہ سیکورٹی کونسل میں آکر پاکستان کو ”روگ اسٹیٹ“ دہشت گرد قرار دلوانے اورپابندیاں لگوانے کی جرآت نہیںکرسکتا، ہمیں اپنے قومی مفادات اورمقاصد کیلئے اپنے وقار اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق عالمی فورمز پرکام کرتے رہنا چاہئے ، چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی اورممکنہ تصادم کے پاکستان پر بڑے منفی اثرات ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور 54ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کے ادارے ایکوساک کے نومنتخب صدر منیر اکرم نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو چین امریکا کشیدگی اور تصادم کے خطرات کو کم کرانے کے لئے کوشش کرناچاہئے، کشمیری عوام نے متفقہ طورپر کشمیر پر بھارتی قبضے کو مکمل طورپر مسترد کرکے آزادی اور حق خود اختیاری کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔ پاکستان افغانستان میںسمجھوتے اور امن کے قیام کے لئے کوشش کررہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی بیرونی عناصر کر رہے ہیں اوربھارت ا±ن کاسرپرست ہے۔ منیر اکرم نے واضح الفاظ میں کہاکہ بھارت سے ڈرنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ” جب تک میں اس سفارتی منصب پر موجود ہوں بھارت سیکورٹی کونسل سے پاکستان کو اسٹیٹ یا دہشت گرد قراردلوانے کی جرآت نہیں کرسکتا۔ البتہ منیر اکرم نے وفاقی وزیر قانون کے بیان پرکوئی تبصرہ یا تجزیہ سے انکار کر دیا۔ ایک سوال کہ کیا بھارت کبھی تنازع کشمیر کیلئے مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہو جائے گا؟ کے جواب میں منیراکرم نے کہا بھارت کی موجودہ پوزیشن اس وقت بدلے گی۔ جب دنیا مودی حکومت کی انتہا پسندی، مسلم دشمنی اور مظالم سے آگاہ ہو کر ردعمل کا اظہار کرے گی اوربھارت میں سرمایہ کاری سے گریز کرے گی تو اس سے بھارت کو جو نقصان ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here