نیویارک(پاکستان نیوز) امریکی عدالت نے گرپتونت سنگھ پنوں قتل کیس میں بھارتی جاسوس پر فردِ جرم عائد کر دی۔ امریکی محکمہ انصاف نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث مبینہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ وکاش یادیو کے خلاف قتل اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کر دئیے ۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا تھا ایک ہندوستانی سرکاری ملازم نے مبینہ طورپر ساتھی کے ہمراہ امریکی شہری کو امریکی سر زمین پر قتل کرنے کی سازش کی ۔وکاش یادیو کے ساتھی نکھل گپتا کو چیک ریپلبک نے گر پتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کر دیا تھا ۔ایف بی آئی نے وکاش یادیو کومطلوب اور اشتہاری مجرم کی فہرست میں بھی شامل کر لیا ہے ،وکاش یا دیو نے خود کو سکیورٹی مینجمنٹ اور انٹیلی جنس میں سینئر فلیڈ آفیسر کے طور پر ظاہر کیا ،درحقیقت وکاش یادیو بھارت کی خفیہ ایجنسی راکا اہلکار ہے ،وکاش یادیو نے بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس جو بھارت کی سب سے بڑی پیرا ملٹری فورس ہے ، میں بھی خدمات سر انجام دیں۔امریکی اٹارنی کے مطابق بھارتی حکومت کے ملازم وکاش یادیو عرف امانت نے سازش کا منصوبہ بھارت میں بیٹھ کر بنایا تھا، اسی نے نکھل گپتا کو احکامات دیے تھے کہ پنوں کوقتل کرنے کے لیے اجرتی قاتل بھرتی کیا جائے ۔