دنیا بھر میںجاری مودی سرکار کی دہشتگردی عالمی سطح پر بے نقاب

0
33

نیویارک (پاکستان نیوز) مودی سرکار کی دہشتگردی دنیا بھر پر عیاں ہونے لگی ، خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کی سازش منظر عام پرآنے کے بعد ریپڈ ریسپانس میکنزم کینیڈا کی تحقیقاتی رپورٹ نے مودی سرکار کے جعلی پراپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ، قوم پرستی کو ہتھیار بنا کر تشدد میں ملوث کارروائیاں کرانے والی بھارتی حکومت عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی، کینیڈین حکام کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار بھارتی میڈیا کو اپنے مقاصد کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے ، بھارت اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان کو جغرافیائی سیاسی تنازع میں گھسیٹتا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت پاکستان سمیت دوسرے ممالک پر دہشتگردی کے الزام عائد کرتی ہے ، مودی سرکار نے بھارتی میڈیا کی مدد سے کینیڈا کے مخالف بیانیہ اپنایا، بھارت نے جی سیون سے کینیڈا کو الگ کرنے کی سازش رچائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here