اپوزیشن استعفے نہیں دے گی، ایسا کیا تو بڑی حماقت ہوگی، اعتزاز احسن

0
131

 

کراچی (پاکستان نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے کا اتنا بڑاتحفہ کبھی بھی نہیں دے گی اور اگر ایسا کیا تو یہ بہت بڑی حماقت ہوگی،اگر اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو آئین کی روسے عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے، آئین میں یہ لکھا ہے اگرخالی نشستوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا فرق کہاں پڑے گا کہ یا تو 172رہے عمران خان کے پاس84 بھی نہ رہے اگر 172 نہ رہے تو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے جو تحریک لائیں گے اس کو ثابت کرنا ہے کہ ا±ن کے پاس173 ہے پر وہ تو استعفے دے کر جا چکے ہیں اب رہ گیا 84 کا معاملہ کورم کا ہے اگر چوراسی ارکان بٹھانے میں عمران خان کامیاب ہوجاتے ہیں یا ا±س سے کم بھی ہوتے ہیں تو اور نشاندہی نہیں ہوتی تو قوانین کے تحت کورم چلتا رہے گا چاہے چالیس بیٹھے ہوں اگر نشاندرہی نہ کی گئی توآخری بات یہ کہ اگر ایسا ہوبھی جاتا ہے تو ایک سو ساٹھ سیٹوں پر حکومت کرانے میں کامیاب بھی ہوگئی حکومت تو عمران خان ہی ملک کے وزیراعظم رہیں گے کیوں کہ اسمبلی تحلیل ہونے پر ہی نگراں حکومت آتی ہے اور اگر اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو آئین کی روسے وہ وزیراعظم ہی رہیں گے اور وہی وزیراعلیٰ بھی رہیں گے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم اور اپوزیشن کو پالیسیز بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here