ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے مستقل روکنا چاہتے ہیں:نیڈ پرائس

0
117

 

تہران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہ تو امریکہ کے مفاد میں اور نہ یورپ، چین اور روس کے مفاد میں ہے

واشنگٹن (پاکستان نیوز) وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے مستقل روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا تہران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہ تو امریکہ کے مفاد میں اور نہ یورپ، چین اور روس کے مفاد میں ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ویانا میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوا جس میں برطانیہ چین فرانس جرمنی ایران اور روس کے مذاکرات کار بھی شریک ہوئے شرکا نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا جبکہ امریکی وفد بھی مذاکرات کی جگہ کے قریب ہی ہوٹل میں موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here