کمیونٹی کی دونوں کمیونٹی اراکین کے سانحہ ارتحال پر تعزیت ودعائے مغفرت
شکاگو(پاکستان نیوز)گزشتہ دنوں میں شکاگو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دو اراکین سید ندیم احمد اور کمیونٹی میں جاوید بھائی کے نام سے متعارف کرونا کی ہولنا کی کا شکار ہوکر خالق حقیقی سے جا ملے۔انااللہ واناالیہ راجعون دونوں مرحومین شکاگو میں کئی برسوں سے مقیم تھے۔اور کمیونٹی میں کافی فعال تھے۔ندیم احمد اور جاوید بھائی کے انتقال کی خبر کمیونٹی میں آگ کی طرح پھیل گئی اور تعزیت ومرحومین کی مغفرت کے پیغامات و اظہار غم سوشل میڈیا ودیگر ذرائع سے آتے رہے۔مرحوم جاوید بھائی کا انتقال گزشتہ ہفتہ ہوا جبکہ ندیم احمد بدھ کو عازم جنت ہوا۔ندیم احمد کی نماز جنازہ جمعرات کوMCCکی مسجد میں اور تدفین پیٹرسن قبرستان میں ہوگی۔ادارہ پاکستان نیوز سید ندیم احمد اور جاوید بھائی کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مرحومین کی مغفرت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نیز لواحقین کو صبروجمیل کیلئے دعاگو ہے۔(آمین)