600افراد کو صفر سود پر 3ارب ڈالر قرضے

0
70

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاخیر کے شکار سٹاف سطح کے معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کے حصول کیلئے بات چیت جاری ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کامعاہدہ ہوگا۔ چین، سعودی عرب، قطر اوردیگر ممالک سے رابطے میں ہیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں تحریک انصاف کے دور میں 600کاروباری افراد کو صفر شرح سود پر 3 ارب ڈالر کے قرضے دینے کے انکشاف پر سٹیٹ بینک سے ریکارڈ طلب کرلیاگیا۔چیئرمین قیصر شیخ نے کہا قرض لیکر مشینری منگوائی گئی مگر استعمال نہیں ہوئی۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے موقف اپنایا قرضوں پر شرح سود صفر نہیں، رعایتی تھی۔گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی نے آئینی یادگار کیلئے جگہ کو حتمی شکل دی جو پارلیمنٹ لاجز کے سامنے تعمیر کی جائے گی۔مزیدبراں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی قائمہ کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ)، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ ریڑھی بان مرحوم عبداللہ کو مالی امداد دیں ،جن کی موت چند روز قبل اسلام آباد میں انسداد تجاوزات آپریشن کے نام پر بے رحمانہ کارروائی میں ہوئی۔ ثانیہ نشترکی زیرصدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی سیفران کے اجلاس نے جاری منصوبوں، ای ٹینڈرنگ اوراین ایم ڈیزمیں جی آئی ایس سسٹم متعارف کرانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here