آئندہ نسلیں 141 سال تک زندہ!

0
75

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ آئندہ نسلیں 141 سال کی عمر تک زندہ رہ سکتی ہیں۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پلس ون نامی جریدے میں شائع ہونے والی جارجیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ممکن ہے کہ مرد 141 سال کی عمر تک اور خواتین 130 سال سے زائد عمر تک زندہ رہ سکتی ہیں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ حالیہ دہائیوں کے دوران انسانی عمر میں اضافہ ہورہا ہے اور اس وجہ کووڈـ19 ہوسکتی ہے۔جارجیا یونیورسٹی کے ماہر تعلیم ڈاکٹر ڈیوڈ میکارتھی نے 19 ممالک میں معمر افراد کی شرح اموات کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ عمر کے لحاظ سے شرح اموات میں اضافہ مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے افراد کے درمیان مختلف ہوتا ہے۔مزید تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ میڈیکل سائنس میں ترقی اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی وسیع دستیابی کی وجہ سے لوگوں کے لیے طویل عمر تک زندہ رہنا ممکن ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر ڈیوڈ نے کہا کہ 1910 اور 1950 کے درمیان پیدا ہونے والوں میں موت کی شرح میں غیر معمولی کمی آسکتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 115 سال کی عمر کے شخص کے لیے اگلے سال زندہ رہنے کے امکانات 50 فیصد ہوتے ہیں۔ڈاکٹر ڈیوڈ نے کہا کہ یہ اعدادو شمار حتمی نہیں ہیں، ممکن ہے کہ زندہ رہنے کی عمر میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے اور کمی بھی آسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوسکتی ہیں، اس لیے وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ حقیقت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here