عمران خان کی کارکردگی سے امریکہ میں بسنے والے بھارتی شہری متاثر

0
381

نیویارک(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان کے ٹیلی ویژن پربراہ راست لوگوں کے سوالات کے جوابات دینے کی پالیسی نے اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی نژاد امریکیوں کو بھی متاثر کیا۔نیویارک میں مقیم ایک بھارتی امریکن تاجیندرنیچر نے کہا کہ کاش بھارتی وزیراعظم نریندرامودی بھی اسی طرح اپنے عوام کے ساتھ رابطہ رکھ سکیں۔ کوئنیز باروسے جے پال سنگھ نے کہا کہ پاکستانی عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں درددل رکھنے والا وزیراعظم ملا جو براہ راست عوام سے رابطے رکھ کر ان کی مشکلات کا ازالہ کرتا ہے۔ جیکسن ہائیٹس ایریا سے چرن سنگھ، دلیپ سنگھ، بلیویندر سنگھ اور مکیش کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا حکمران ہو عمران خان جیسا، جو اپنے غریب طبقہ کے بارے سوچتا ہو اور ان کی مشکلات حل کرنے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہو۔ بروکلین سے جمشید رانا نے کہا عمران خان نے براہ راست عوام سے رابطہ رکھنے کے لئے جو طریقہ کار اخیار کیا، اس نے اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here