واشنگٹن (پاکستان نیوز)یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے ”فائنل رول “کو ملک بھر میں نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امیگریشن سے متعلق درخواست اور پٹیشنز کو کمرشل کورئیر کے ذریعے بھیجا جائے گا جبکہ اس پر پوسٹ مارک کی ڈیٹ بھی تحریر کی جائے گی ، اس کو فائنل رول کا نام دیا گیا ہے ، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔