تحریک انصاف کی اسلام آباد مارچ کی تیاریاں اور تصادم کا شدید خدشہ

0
13

لاہور(پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 27ستمبر کو اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کیلئے اپنے مظاہروں کی تیاریاں تیز کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ ممکنہ تصادم کی تیاریوں سے متعلق ایک تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک حجرے میں عکس بند کی گئی اس ویڈیو میں متعدد افراد کو احتجاج کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کی مشقیں کرتے اور غلیلوں کے ذریعے نشانہ بازی کی تیاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حجرے میں بڑی تعداد میں بوریوں میں رکھے قنچے بھی موجود ہیں۔ مبصرین اور انتظامی ذرائع کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ احتجاج میں تصادم کی غرض سے تین ہزار پانچ سو ماسک، ایک ہزار پانچ سو آنسو گیس کے شیل، پانچ ہزار غلیلیں اور سات سو پٹرول بم تیار کیے گئے ہیں۔ اس پیش رفت نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے ان تمام الزامات اور سامنے آنے والی ویڈیو کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے کسی بھی شخص کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص غیر قانونی سرگرمیوں یا پرتشدد اقدامات میں ملوث ہے تو قانون کے مطابق اسے فوری گرفتار کیا جانا چاہیے۔ تاہم سیاسی فضائیں مسلسل گرم ہیں اور احتجاج کی تاریخ قریب آتے ہی دونوں جانب سے تناؤ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here