اسلام آباد (پاکستان نیوز) مودی دور میں سکیورٹی اہلکار ذہنی دبائو کا شکار ہو رہے اور بھارتی فورسز میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بھارتی جریدہ دکن کرانیکل کے مطابق مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ سے تنگ سی آر پی ایف کانسٹیبل پون کمار نے پھندا لگا کر زندگی ختم کرلی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بہار کے کشن گنج کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور 24 سالہ ایس ایس بی جوان نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ قرض اور ذہنی دبائو کے شکار 24 سالہ یوپی پولیس کانسٹیبل آشیش ورما نے بھی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر جان دے دی۔ لوک سبھا رکن چندر شیکھر آزاد کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 تک 749 اہلکاروں کی خودکشیاں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارتی جوان ملکی دفاع کی بجائے اپنے نظام کی خامیوں سے لڑ رہے ہیں۔












