بھارت ؛190نیوکلیئر وار ہیڈز موجود

0
9

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تقریبا 190 وارہیڈز موجود ہیں جن میں تقریبا 30 اضافی وارہیڈز بھی شامل ہیں جو اس وقت تیاری کے مراحل میں موجود نئے میزائلوں کے لیے مختص ہیں۔یہ انکشاف امریکہ میں قائم تھنک ٹیک فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹ نے ایک رپورٹ میں کیا ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی جوہری ہتھیاروں کا تخمینہ پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے جائزے سے بڑی حد تک مطابقت رکھتا ہے۔ بھارت کے جوہری ذخیرے میں 160سے زائد وارہیڈز ایسے ہیں جو آپریشنل لانچرز کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔ دیگر وارہیڈز نئے میزائلوں کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا بھارت میں جوہری صلاحیت رکھنے والے طیاروں، زمین اور سمندر سے فائر کئے جانے والے میزائل نظام اور پلیٹ فارمز بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔2026 کے آغاز میں انٹرنیشنل پینل آن فِسائل میٹیریلز کے تخمینے کے مطابق بھارت تقریبا 730 کلوگرام ہتھیاروں کے درجے کا پلوٹونیم تیار کر چکاہے۔ اتنی مقدارمیں پلوٹونیم 140سے 225 جوہری وارہیڈز تیار کرنے کے لیے کافی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here