کراچی(پاکستان نیوز )ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق یوروبانڈ کی فروخت سے 3 ارب ڈالرحاصل ہوئے،مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری کے باعث بھی ذخائر میں اضافہ ہوا۔بینکوں کے ڈالر ذخائر شامل کرکے مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 26.5 ارب ڈالرہو گئے،پانچ سال بعد پاکستان کے پاس ایک بارپھرتین ماہ کی درآمدات سے زیادہ ڈالرجمع ہوئے ہیں۔














