واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی رولز کمیٹی نے روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے کر اسے ایوان کو بھجوا دیا ۔فاکس نیوز کے مطابق بل پر غور کے طریقہ کار کی منظوری کے لیے کمیٹی کے 7 ارکان نے حق میں جبکہ 3 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ کمیٹی نے ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی کئی ترامیم بھی مسترد کردیں جس کے بعد بل ایوان نمائندگان کو بھیج دیا گیا جو 15ستمبر کو ہی بل پر بحث شروع کرنے اور ابتدائی طریقہ کار سے متعلق ووٹنگ کرنے پر غور کرسکتا ہے، اگر بل یہ مرحلہ عبور کرلیتا ہے تو حتمی ووٹنگ اگلے روز ہونے کا امکان ہے۔














