نیویارک (پاکستان نیوز) کانگریس نے کورونا متاثرین کے لیے 1400 ڈالرز کے امدادی چیکس کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ، توقع کی جا رہی ہے کہ سینیٹ رواں ہفتے میں 1.9 ٹریلین ڈالر کا امدادی کورونا ریلیف بل منظور کر لے ، امدادی چیکس کی تقسیم کے طریقہ کار کو پہلے جیسا ہی رکھا گیا ہے کہ جس میں سالانہ 75 ہزار ڈالر کمانے والوں کو پوری امدادی رقم ملے گی جبکہ ایک لاکھ 12ہزار ڈالر سالانہ کمانے والوں آدھی اور اسی طرح شادی شدہ جوڑے کو جوکہ سالانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کما رہے ہیں کو پوری رقم دی جائے گی ۔