گورنر کومیو کا کورونا ٹیسٹ / ویکسین ہولڈرز کی جانچ کےلئے نئے پروگرام کا اعلان

0
397

نیویارک (پاکستان نیوز)گورنر کومیو نے میڈیسن سکوائر گارڈن اور بارکلیز سینٹر کے لیے کورونا ٹیسٹ پائلٹ پروگرام کا اعلان کر دیا ، نئے اقدام سے کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بند ہونے والے ٹھیٹروں ، سٹیڈیمز اور دیگر کاروبارز کو دوبارہ جلدی کھولنے میں مدد ملے گی ۔پروگرام کو آئی بی ایم کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جس کے دوران ایسے افراد کا بھی تعین کیا جائے گا جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا ، منفی ٹیسٹ والے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔پروگرام کے تحت نیویارک رینجرز گیم کے دوران بھی شرکا کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here