نیویارک (پاکستان نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز پوسٹ پر اورنج کاﺅنٹی کے ڈپٹی شیرف مائیکل جانسن کو 150 گھنٹوں کے لیے بغیر تنخواہ عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے ، فیس بک پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پوسٹ پر انسانی حقوق کی تنظیم نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈپٹی شیرف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔جانسن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ مسلمان امریکہ پر قبضہ کررہے ہیں ، فیس بک پیج کو اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کے لیے بھی استعمال میں لانے پر ان کی پوسٹ کو زیادہ توجہ کا حامل قرار دیا گیا ۔